ارنا کے مطابق بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری نے کہا کہ آج ہماری تیاری اورآمادگی، اطراف کے ملکوں کی مسلح افواج کے برخلاف، اس سطح پر ہے کہ ہم ملک ميں پائیدار سلامتی قائم کرنے پر قادر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اغیار سے ہماری کوئی وابستگی نہيں ہے ۔
بریگیڈیئر حیدری نے کہا کہ بری فوج کی ضرورت کے سبھی اسلحے یا ہماری اسی فوج میں تیار ہوتے ہیں یا وزارت دفاع فراہم کرتی ہے، جو زمینی فوج کی خودکفالت کا ثبوت ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم توانائیوں کی اس پوزیشن میں ہیں کہ جدید تکنیک اور جنگی حکمت عملی خلق کرسکتے ہیں جن سے دشمن بے خبر ہے۔ بنابریں ہم دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم دنیا کی ایک طاقتور ترین فوج ہیں۔
آپ کا تبصرہ